مرکزی کردار کا ماضی، ماں کی موت، باپ کا جہان فانی سے کوچ کرنا، شادی، بچے اور رشتوں میں ابھرنے والی دراڑ؛ یہ ڈور میں لگائی جانے والی چھوٹی چھوٹی گانٹھیں ہی تو ہیں۔ یہی گانٹھیں ہمیں ناول کے دوسرے اہم ترین کردار سے روشناس کرواتی ہیں، جو جندر ہے، جس کی کوک کا پہلا کردار دیوانہ ہے۔اس دوران حقیقی پہلوﺅں کے ساتھ ساتھ زندگی کے پراسرار پہلوﺅں سے بھی ہمارا سامنا ہوتا ہے، جو ہمارے تجسس کو مہمیز کرتے ہیں۔آئیں،اس ناول کے چند پہلوﺅں پر بات کرتے ہیں۔